بھٹکل:13/فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کی جالی وویسایا سیوا سہکاری سنگھ کے ڈائرکٹر گروپاد نائک ،ملازمین کے معاملات اور فرائض میں بے جامداخلت اور ان کے خلاف بے تکی شکایات کرتے ہوئے ملازمین کو ہراساں کئے جانے کا بھٹکل قرضہ جات فلاح وبہبودی سنگھا نے الزام لگایا ہے۔
پیر کی شام نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سنگھا کے صدر گنپتی نائک نے کہاکہ متعلقہ ڈائرکٹر ایک دہے پہلے ملازم کی تقرری کے متعلق تنازعہ کھڑا کررہے ہیں۔ جب کہ ان کے والدبینک کے ڈائرکٹر تھےتو اپنے خاص بھائی کو ملازمت دلائی تھی متعلقہ ڈائرکٹر بھول گئے ہیں۔ اس سے قبل بینک کی بندرگاہ شاخ کے مینجر شری دھر نائک ان کے والد کے ماموں ہیں۔ باپ ڈائرکٹر، بیٹا، بہن کا بیٹاوغیرہ کو قانون کے مطابق ملازم کے طورپر تقرر نہیں کرسکتے ۔ سنگھ کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا گروپاد نائک کو یہ بھی ایک جرم ہونے کی بات معلوم نہیں ہے ؟۔ڈائرکٹر کے رویہ سے 34سالوں سے ابھی تک متعلقہ بینک میں کام کرنےو الے کئی معصوم ملازمین میں خوف و اندیشے جنم لے رہے ہیں۔ غریب ملازمین کی آڑ میں جنرل مینجر کو بیلک میل کی سازش کی بو عوامی سطح پر پھیلی ہوئی ہے، جس پر انہو ں نے بےاطمینانی کااظہار کیا۔ سنگھ صرف جالی سوسائٹی کے ہی نہیں ، دیگر بینکوں میں جو غیرقانونی کام ہوئے ہیں ان سب کی مذمت کرتاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوآپریٹیو آفیسر ان معاملات کی جانچ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرے۔ سوسائٹیوں سے ضمانت داروں، حصص داروں، قرضہ داروں اور ملازمین کا مستقبل وابستہ ہے ، تمام کو ساتھ لے کر چلنا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہونے کی بات کہی۔ سنگھ کے نائب صدر ایم ڈی نائک، ستیش، سریش پجاری، کے سلیمان، منجپانائک، ایشور نائک، شنکر نائک، سدانند بھٹ، موہن کولے موجود تھے۔